امریکی حکام جھوٹ بولتے ہیں ،وہ دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کررہے
ہوانا (نیوز ڈیسک) کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کینل نے امریکی حکومت کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نہ فقط دہشتگردی کے خلاف کچھ بھی نہیں کر رہا بلکہ وہ خود دہشت گردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے ، اپریل میں واشنگٹن میں کیوین سفارتخانے پر حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کیوبن صدر نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کیوبا کو سفارتخانے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج کا انتظار ہے ،امریکی حکام نے بد بینی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے خاموشی کے بجائے توہین آمیز اقدامات کا سہارا لیا ہے ، امریکی حکام جھوٹ بولتے ہیں، توہین کرتے ہیں کیوں کہ ان میں حقیقت کو بیان کرنے کی جرات نہیں ہے۔


































