چین نے مظاہرین کو کچلا جبکہ امریکا نے سرکش پولیس والوں پر مقدمات بنائے، پومپیو
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے نسل پرستی کیخلاف مظاہروں کا الزام چین پر دھر دیا، وزیر خارجہ مائیک پو مپیو نے چین کی کمیونسٹ پار ٹی پر جارج فلائیڈ کے بہیمانہ قتل سے غلط فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کیا، پومپیو نے کہا کہ چین نے ہانگ کانگ اور تیان من اسکوائر میں مظاہرین کو کچلنے کیلئے فوج کو استعمال کیا جبکہ امریکا میں نافرمان اور سرکش پولیس آفیسروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور پر امن مظاہرین کے ساتھ آشوب برپا کرنے والوں کو سرکوب کرنے کا خیرمقدم کیا گیا


































