
کابل : اقوام متحدہ کاکہنا ہے کہ طالبان حکومت میں افغانستان میں درجنوں سابق اہلکاروں کو قتل کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان پر پچھلے اگست سے طالبان کے قبضے کے بعد ایک سو سے زائد سابق سرکاری اہلکاروں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔ دو تہائی سے زیادہ ہلاکتوں کی ذمہ داری طالبان یا پھر ان سے وابستہ دیگر گروہوں پر عائد ہوتی ہے۔ 50 سے زائد ہلاکتوں کا شبہ عسکریت پسند تنظیم داعش خراسان کے جنگجوؤں پر بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو حملوں، گرفتاریوں، دھمکیوں اور ہلاکتوں کا سامنا ہے۔


































