
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری پر بات چیت معطل کردی۔اماراتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایف 35 طیاروں سے متعلق بات چیت مستقبل میں دوبارہ ہوسکتی ہے، تکنیکی ضروریات، آپریشنل پابندیوں، لاگت اور دیگر امور کے سبب بات چیت پر نظرثانی کی جائے گی۔ ایف 35 طیاروں کی خریداری 23 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ تھی۔ متحدہ عرب امارت کی جانب سے یہ بیان فرانس سے 80 رافیل طیاروں کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔


































