
امریکی حکومت کی اندھی حمایت کے ذریعے غزہ کی پٹی اور لبنان میں غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے خلاف تیونس کے شہریوں کی بڑی تعداد نے ملک میں واقع امریکی سفارتخانے کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی تصاویر تھامے تیونسی عوام و کارکنوں نے امریکہ و اسرائیل کی جانب سے عالم اسلام میں جاری گھناؤنے جرائم کے خلالف نعرے لگائے اور امریکی سفیر کو اپنے ملک سے نکال باہر کر دینے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران تیونسی عوام "امریکی سفارتخانے دہشتگردی کے سفارتخانے ہیں” اور "امریکی سفیر ہمارے ملک سے نکل جاؤ” کے مسلسل نعرے لگاتے رہے۔


































