
تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےکہاہے کہ جارحیت پسند کو سزا دینے کا سپریم لیڈر کا سچا وعدہ پورا ہوگیا۔ ابراہیم رئیسی نے کہاکہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں آپریشن جائز تھا۔ قابض اور جارح حکومت کے حامی اس کی اندھی حمایت بند کریں۔ گذشتہ رات کے حملے نے انسانیت مخالفوں میں خوف اور ذلت پیدا کرتے ہوئے اسلامی برادری کو اختیار اور مزاحمت کا پُرعزم پیغام پہنچایا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے صیہونی حکومت کو خبردار کیاہے کہ وہ اپنی شرپسندانہ حرکتوں سے باز رہے اور حملے سے سبق حاصل کرے۔ اسرائیل نےکوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔


































