
کابل : افغانستان کے صوبے فراہ میں شیعہ عالم دین کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا صوبائی سیکیورٹی آفیسر عارف عدیل نے بتایاکہ مولانا شیخ محمداسماعیل موحدی پر فائرنگ کا واقعہ صوبے کے تیسرے سیکیورٹی زون میں پیش آیا تاحال کسی شخص یا گروہ نے دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


































