Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مقاومت کی حمایت جاری رہے گی، نو منتخب ایرانی صدر کا سید حسن نصر اللہ کو پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله” کے سربراہ سید حسن نصر الله کے نام ایک پیغام جاری کیا۔ اس پیغام کا متن کچھ یوں ہے۔
سلام اور بہت زیادہ شکریہ کے ساتھ، ایرانی صدر منتخب ہونے کے بعد مجھے آپ کا محبت آمیز اور قیمتی پیغام ملا۔ اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے صیہونی رژیم کے مقابلے میں علاقائی عوام کی مقاومت کی حمایت کرتا آ رہا ہے۔ مقاومت کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسیوں، امام خمینی (ره) کے نظریات اور رہبر معظم کے رہنماء اصولوں سے جڑی ہے، نیز یہ حمایت ایسے ہی جاری رہے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ علاقائی مقاومتی تحریکیں اس بات کی اجازت نہیں دیں گی کہ صیہونی رژیم، فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جنگجویانہ اور مجرمانہ پالیسی جاری رکھ سکے۔ میں آپ کی مخلصانہ دعاؤں کا شکر گزار ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے آپ کے لیے مزید عزت و سربلندی، لبنان کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی اور مقاومت کے بے مثال مجاہدین کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

مزید پڑھیے

Most Popular