
صنعا: یمنی مسلح افواج نے انتہائی تباہ کن الٹراسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ الٹراسونک میزائل میں ٹھوس ایندھن استعمال کیا جاتاہے، جس کی رفتار 10 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یمنی فوج میزائل کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اپنی فوجی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کئی ماہ کے تجربات کے بعد یمنی فوج نے اپنے میزائلوں اور ڈرونز کو بھی اپ گریڈ کیا ہے تاکہ وہ دگنی دھماکہ خیز طاقت کے وار ہیڈز لے جا سکیں۔


































