Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

آبنائے ہرمز، ایران کا نیا ٹول پلازہ اور پیٹرو ڈالر کی موت

Oplus_16908288

خصوصی تحریر

دوستو! آبنائے ہرمز اب مکمل طور پر بند نہیں ہے۔ اور نہ ہی یہ پہلے کی طرح سب کے لیے کھلا ہے۔ یہ اب ایک ایسی چیز بن چکا ہے جو دنیا نے تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی: پاسدارانِ انقلاب کے کنٹرول میں چلنے والا ایک ‘پرمٹ کوریڈور’ (Permissioned Corridor)۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں اس راستے سے صرف 3 جہاز گزرے ہیں (جنگ سے پہلے روزانہ 60 گزرتے تھے)۔ اس وقت ہرمز کے باہر 400 بڑے بحری جہاز (150 آئل ٹینکرز، 120 بلک کیریئرز اور دیگر) لائن میں لگے کھڑے ہیں۔ وہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ وہ لارک (Larak) اور قشم (Qeshm) جزائر کے درمیان ایران کے ساحلی پانیوں سے گزرنے کے لیے IRGC نیوی کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں! آئیے غاصبوں کے خلاف مظلوم کی اس تاریخی معاشی بغاوت کا ڈیپ انالیسس کرتے ہیں۔

ٹول پلازہ کیسے کام کر رہا ہے؟
اصول بالکل سادہ اور دو ٹوک ہے: جو جہاز گزرنا چاہتا ہے، وہ IRGC کے منظور شدہ ایجنٹس کو اپنی مکمل دستاویزات (کارگو، منزل، مالکان کی تفصیل) جمع کرواتا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب مکمل سکریننگ کرتی ہے کہ آیا یہ غاصبوں کا جہاز تو نہیں۔ اگر جہاز کلیئر ہو جائے، تو اسے فی جہاز 2 ملین ڈالر (20 لاکھ ڈالر) کا ‘ٹول ٹیکس’ ادا کرنا پڑتا ہے! (ایک ٹینکر جس میں 20 لاکھ بیرل تیل ہو، اس کے لیے یہ ایک ڈالر فی بیرل بنتا ہے)۔ اجازت ملنے پر پاسدارانِ انقلاب کی پٹرولنگ بوٹس جہاز کو باحفاظت اس تنگ ترین راستے سے گزارتی ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کا یہ 2 ملین ڈالر کا ٹول ٹیکس کن ذرائع سے وصول کیا جا رہا ہے؟
● چینی یوآن (CNY)
● کرپٹو کرنسی (Cryptocurrency)
● بارٹر سسٹم (Barter): (یعنی اپنی ضرورت کے سامان کے بدلے راستہ دینا)
یہ صرف ایک ٹول ٹیکس نہیں ہے۔ یہ بمباری کے سائے میں چلنے والا ‘پوسٹ ڈالر’ دنیا کا ایک لائیو اور کامیاب تجربہ ہے۔ اس حکمتِ عملی کا سب سے شاندار پہلو یہ ہے کہ ایران کا اپنا 1.1 سے 1.5 ملین بیرل تیل روزانہ بحفاظت نکل کر چین جا رہا ہے۔ ناکہ بندی صرف ان کے لیے ہے جو غاصبوں کے اتحادی ہیں۔

سینٹرل بینکس کی چیخیں اور دنیا کا نیا نظام:
دنیا بھر کے سینٹرل بینکس اس ایک آبنائے کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں:
● امریکی فیڈ (Fed) شرح سود نہیں گرا سکتا۔
● یورپی سینٹرل بینک (ECB) سود بڑھانے پر مجبور ہے۔
● جاپان کی 10 سالہ ییلڈ (Yield) 27 سال کی بلندی پر پہنچ چکی ہے۔
● دنیا کے 6 ممالک میں فیول راشننگ (Fuel Rationing) شروع ہو چکی ہے (سلووینیا پمپوں پر QR کوڈ سکین کروا رہا ہے، ساؤتھ کوریا نے ہفتے میں ایک دن سرکاری گاڑیوں پر پابندی لگا دی ہے)۔

سمندر کی ‘ملکیت’ بدل گئی ہے
دنیا کے 20 فیصد تیل کی سپلائی اب کسی امریکی بحری بیڑے یا بین الاقوامی قانون کے رحم و کرم پر نہیں ہے۔ اب یہ ایک VHF ریڈیو کال، چند بٹ کوائنز (Bitcoins) یا یوآن کے بلاک چین ٹرانسفر، اور ایک خودمختار قوم کے پاسدارانِ انقلاب کی منظوری کی محتاج ہے۔ امریکہ نے 1974ء میں جس پیٹرو ڈالر کی بنیاد رکھی تھی، وہ آج ہرمز کے پانیوں میں غرق ہو چکا ہے۔ جو جہاز ڈالر کے بجائے کرپٹو یا یوآن میں ٹول دے کر گزرتا ہے، وہ امریکی مالیاتی بالادستی کے تابوت میں ایک اور کیل ٹھونکتا ہے۔ آبنائے ہرمز بند نہیں ہوئی، اس کی ملکیت بدل گئی ہے۔ آپ کے خیال میں جب دنیا بھر کے تجارتی جہاز امریکی ڈالر کے بجائے یوآن یا دیگر میں اربوں مالیت کی ادائیگیاں کریں گے، تو کیا اس سے پیٹرو ڈالر میں زلزلہ نہیں آئے گا؟

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular