Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

غلام قوم کبھی بڑا کام نہیں کرسکتی، امریکا کی غلامی کرنی تھی تو آزادی کی جنگ کیوں لڑی، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ججز اور نیوٹرلز سے اللہ پوچھے گا کہ انصاف کیوں نہیں دیا اور ان چوروں کو ہم پر کیوں مسلط کیا۔
اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ججوں سے اللہ پوچھے گا کہ میں نے تمہیں انصاف قائم کرنے کیلئے اتنا بڑا مقام دیا تھا تو کیا تم نے کمزور کو انصاف دیا یا نہیں طاقتور کو قانون کے نیچے لائے یا نہیں؟۔ اللہ ججز سے پوچھے گا کہ جن لوگوں نے این آر او ٹو لیا تو آپ خاموش کیوں رہے؟، کیا آپ کو سوموٹو نہیں لینا چاہئے تھا؟
عمران خان کا کہنا تھا نیوٹرلز سے بھی اللہ پوچھے گا کہ طاقت تو آپ کے پاس ہے تو پھر آپ نے کیوں ان چوروں کو اور ظلم کے نظام کو ہمارے اوپر مسلط ہونے دیا۔ آخرت میں سب سے سوال ہوں گے اور سب سے پوچھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ روپیہ گرتا ہے تو ان کے ڈالر کے پیسے ہیں ان کوفائدہ ہوتا ہے، پاکستان نیچے جاتا ہے تو ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آج کا احتجاج اداروں کوپیغام دے رہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ان چوروں سے ملک کوبچالو،25 کو یہ ظلم نہ کرتے تواسی طرح عوام کے سمندر نے آنا تھا۔
سابق وزیراعظم نے کہا جب آپ کا وزیراعظم ہاتھ پھیلاتا ہے تو وہ ساری قوم کو ذلیل کرتا ہے، گرین پاسپورٹ کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی، امپورٹڈ حکمران کہتے ہیں کہ ہم امریکا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کی غلامی کرنی تھی تو آزادی کی جنگ کیوں لڑی، غلام قوم کبھی بڑا کام نہیں کرسکتی، میں چاہتا ہوں میری قوم خوددار ہو اور کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائے۔
عمران خان نے کہا امپورٹڈ حکومت کان کھول کر سن لے مجھے پتا ہے تم کیا چاہتے ہو، ایسا نہ ہو سب کے ہاتھ سے گیم نکل جائے، چاہو گے بھی تو روک نہیں سکو گے، آج کراچی لاہور اور پشاورسمیت مختلف شہروں میں لوگ احتجاج کررہے ہیں، عوام کا احتجاج اداروں کو پیغام دے رہا ہے کہ اب بھی وقت ہے ملک کو بچالو۔

مزید پڑھیے

Most Popular