
جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے شام کے شمال مغربی علاقوں کی صورتحال کو انتہائی تشوشناک قرار دیدیا۔ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے جنیوا میں نیوز بریفنگ میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ تشویش کا علاقہ شام کا علاقہ ہے۔ ہم باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے فکر مند ہے یہاں امداد تک رسائی بہت کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکوت کے زیر کنٹرول علاقوں میں زلزلے کے اثرات نمایان ہیں لیکن وہاں امداد پہنچ رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے شام کے صدر بشار الاسد سے اپیل کی کہ وہ ترکی کے ساتھ مزید سرحدی گزرگاہیں کھولیں تاکہ زلزلے سے متاثرہ شمالی شام کے علاقوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ پیر کو دو مزید کراس بارڈر پوائنٹس کھولے گئے، جس سے ترکی سے قافلوں کو شمال مغرب میں جانے کی اجازت دی گئی۔


































