
غزہ : حماس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا انحصار غزہ جنگ کے خاتمے پر ہے۔ اسرائیل کی قطر اور مصر کے ثالثوں سے ملاقات کے بعد حماس نے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ حماس کے سینیئر عہدیدار سامی ابو زہری نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے یقینی خاتمے اور تمام غاصب افواج کے انخلاء کی ضرورت ہوگی۔انہوں نےکہا کہ پیرس اجلاس کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ قابض اسرائیل غزہ پر جامع جارحیت کو ختم کرنے پر راضی ہو۔ حماس نے پہلے کہا تھا کہ مکمل رہائی کے لیے اسرائیل کو اپنی جیلوں میں حفاظتی بنیادوں پر قید ہزاروں فلسطینیوں کو رہا کرنا ہو گا۔


































