
کچھ لوگوں کے خوش رہنے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ ان کی زندگی میں سب کچھ اچھا ہے۔
وہ خوش ہیں کیونکہ وہ اپنی زندگی میں "اچھی چیزیں” دیکھ سکتے ہیں۔
درحقیقت، کسی کی زندگی ہمیشہ کامل نہیں ہوتی۔
نہ اردگرد کے لوگ … نہ ہی چیزیں جو اسے پسند ہیں… نہ کہ اس کے بنائے ہوئے منصوبے
خوش لوگوں کا باقیوں سے فرق یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ کرتے ہیں۔
اچھائیوں پر فوکس کرنا اور شکر کرنا، اسے زیادہ بنادیتا ہے۔
چاہے وہ مادی چیزیں ہوں جو نعمتوں کی صورت میں ہیں
یا چاہے روحانی چیزیں جیسے گھرانے کا اخلاق اور برتاؤ۔۔۔
زندگی میں باریک سے باریک اچھائیوں پر دھیان دینا۔۔حیرت انگیز اثرات رکھتا ہے۔


































