
ابوظہبی : ابوظہبی پر حملے کے بعد اسرائیل میں یمن سے حملے کے خدشات نے سراٹھا لیا ہےبحر احمر پر پھیلی اسرائیل کی "ایلات بندر گاہ” حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون طیاروں کا آئندہ ہدف ہو سکتی ہے۔اس امکان نے اسرائیل میں خوف کی لہر دوڑا دی ہے اسرائیلی اخبار کی ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی جنگ کی صورت میں ایران اسرائیلی اہداف کے ایک مجموعے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ان میں جوہری اور تزویراتی تنصیبات سرفہرست ہیں۔ اخبار "ہآرٹز” کے مطابق گذشتہ ہفتے ابوظہبی میں تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد حوثی ملیشیا کا دوسرا ہدف اسرائیلی بنررگاہ "ایلات” ہو سکتا ہے۔ مشرق وسطی میں یہ حملے پیغام ہے کہ انصار اللہ کاپیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں ہے۔


































