
تہران: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کا نیا اکاؤنٹ فعال کردیا گیا۔ گذشتہ ماہ انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے کوئی وجہ بتائے بغیر ولی امر مسلمین کے اکاؤنٹ کو بند کردیا تھا۔ اس اکاونٹ سے نو ہزار سے زائد مطالب شئیر کئے گئے تھے اور ایک کروڑ 80 لاکھ افراد نے کمنٹس دیے تھے۔ انسٹاگرام اکاونٹ بند ہونے کے بعد رہبر معظم کی ویب سائٹ Khamenei.ir کی جانب سے میٹا کو درخواست دی گئی تھی تاہم کمپنی نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں رہبر معظم کے بیانات کو فالو کرنے والوں کی درخواستوں کے بعد آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نے انسٹاگرام پر جدید اکاونٹ بنایا ہے جس کا ایڈریس Khamenei_irFa ہے۔


































