Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایرانی ڈرونز کی پراسرار ’جیلی فش فارمیشن‘ نے امریکی حکام کو حیران کر دیا

واشنگٹن: ایران جنگ کے دوران تباہ ہونے والے امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کے ایک پائلٹ کے انکشافات نے دفاعی اور عسکری حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پائلٹ کا دعویٰ ہے کہ نشانہ بننے سے قبل اس نے ایرانی ڈرونز کو ایک غیر معمولی "جیلی فش فارمیشن” میں پرواز کرتے دیکھا تھا، جو بظاہر فضا میں بچھائی گئی کسی بارودی سرنگ جیسا منظر پیش کر رہی تھی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل میں ایک امریکی ایف-15 طیارہ ایرانی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے بعد دونوں پائلٹوں نے ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچائی۔
اب اس واقعے میں بچ جانے والے ایک فائٹر پائلٹ نے انکشاف کیا ہے کہ حملے سے کچھ لمحے قبل اس نے آسمان پر ڈرونز کی ایک عجیب و غریب ترتیب دیکھی۔ اس کے مطابق ایک بڑا ڈرون اوپر موجود تھا جبکہ متعدد چھوٹے ڈرونز اس کے نیچے اس انداز میں پرواز کر رہے تھے کہ پورا منظر کسی "جیلی فش” سے مشابہ دکھائی دے رہا تھا۔
پائلٹ نے بتایا کہ یہ فارمیشن اتنی پیچیدہ اور غیر معمولی تھی کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے فضا میں ڈرونز کی ایک متحرک بارودی سرنگ نصب ہو، جو کسی بھی لمحے ہدف کو گھیر سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پائلٹ کے اس بیان نے امریکی دفاعی حکام میں تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ ایران کی ڈرون ٹیکنالوجی میں غیر معمولی پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید جنگوں میں ڈرونز کے جھنڈ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی فارمیشنز مستقبل کی جنگی حکمت عملی کا اہم حصہ بن سکتی ہیں۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ایران کو اس شعبے میں چین اور روس کی تکنیکی معاونت حاصل ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے اس کی ڈرون صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اگرچہ ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی، تاہم اس انکشاف نے عالمی دفاعی حلقوں کی توجہ ایرانی ڈرون پروگرام کی جانب ایک بار پھر مبذول کرا دی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular