
بیروت : حزب اللہ نے اپنے کمانڈر کی شہادت پر اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی۔ حزب اللہ نے دو سو سے زیادہ راکٹ داغے جس میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق زیادہ تر راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر محمد نمع نصر شہید ہوئے تھے۔ 8 اکتوبر سے جاری حزب اللہ اسرائیل کشیدگی کے دوران محمد نمع نصر مارے جانے والے حزب اللہ کے تیسرے سینئر کمانڈر ہیں۔ محمد نمع نصر کی شہادت پر حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل سے مکمل جنگ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔


































