Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو کسی بھی طرح انٹیلیجنس کامیابی قرار نہیں دیا جا سکتا، حماس

تہران: حماس کے رہنما خلیل حیہ کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ ایران میں کسی خفیہ مقام پر تھے اور نہ ہی لوگوں سے الگ تھلگ تھے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو کسی بھی طرح انٹیلیجنس کامیابی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خلیل حیہ نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جواب دیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، شہید اسماعیل ہنیہ کو میزائل کی مدد سے شہید کیا گیا، مکمل تحقیقات کے نتائج کا انتظار ہے۔ خلیل حیہ نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے اپنی پوری زندگی دین اور ملک کیلئے وقف کر رکھی تھی، اسماعیل ہنیہ کی پوری زندگی نامساعد حالات اور مختلف ممالک میں گزری۔ انہوں نے کہا کہ ہنیہ کے ہمراہ موجود افراد کے مطابق میزائل کمرے کی کھڑکی توڑ کر سیدھا انہیں لگا۔ حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل پورے خطے کو آگ میں جھونک کر دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے، اسرائیل کوئی معاہدہ یا ڈیل نہیں چاہتا، صرف اپنی جنگی جارحیت جاری رکھنے کا خواہاں ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باوجود تحریک مزاحمت کا قافلہ اپنا سفر جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular