
اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سے اُن بیانات کو مسترد کر دیا ہے جن کا مقصد بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں قتل کے ایک مقدمے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستان میں ایک تنظیم سے جوڑنا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات بی جے پی ، آر ایس ایس ہندوتوا کی پشت پناہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارت کے اندرونی مسائل میں پاکستان کو بدنام کر کے بھارت کو بری الذمہ قرار دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مذموم اقدامات کے ذریعے نہ تو بھارت میں اور نہ دنیا بھر میں عوام گمراہ ہوں گے۔


































