
لندن : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ کے معاملے میں امریکی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی چابی امریکا کے پاس ہے۔ غزہ میں جاری قتل عام اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں صرف امریکا روک سکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی غزہ میں امداد کی قرارداد مشکلات کے سمندر میں قطرے کے برابر ہے۔ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، اسرائیل کو غزہ کی امداد نہیں روکنی چاہیے۔


































