
تل ابیب : اسرائیلی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کردیا۔ دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ مل کر صیہونی وزیراعظم کے پیش کئے گئے بل کی اڑسٹھ ارکان نے حمایت اور نو نے مخالفت کی ہے۔ مغرب دنیا میں اعتدال پسند سمجھے جانے والے کابینہ کے سابق وزیر بینی گینٹس نے بھی اپنی جماعت کے ساتھ بل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ بل میں فلسطینی ریاست کے قیام کو مکمل طورپر مسترد کیا گیا ہے۔ منظورکئے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زمین کے درمیان فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیلی ریاست کے وجود اور اس کے شہریوں کے لئے خطرہ پیدا کرے گا۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کو طول دے گا اور خطے کو غیر مستحکم بنادے گا۔
نیتن یاہو امریکی کانگریس سے خطاب کے لئے دورہ امریکہ کرنے والے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کے اس عمل سے کچھ ڈیموکریٹس ناراض ہوسکتے ہیں۔


































