
رام اللہ : اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نابلس، تلکرام، رام اللہ میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ اسرائیلی فوج غزہ کے ساتھ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل اور گرفتار کررہی ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے مختلف کارروائیوں میں مزید پندرہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ زیادہ گرفتاریاں نابلس سے کئی گئیں جہاں باپ بیٹے سمیت دس افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تلکرام سے اسرائیلی فوج نے دو بچوں کو گرفتار کرلیا۔ رام اللہ میں ایک آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔


































