
غزہ : حماس نے بیباس خاندان کے قتل کا اسرائیلی الزام بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام لگایا تھا کہ شیری بیباس اور اس کے بچوں کو اغوا کاروں نے قتل کیا تھا۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلی دعویٰ بیباس خاندان کے قتل کی اپنی مجرمانہ فوج کی ذمہ داری سے بچنے کی ایک مایوس کن کوشش ہے۔ حماس نے کہا کہ بیباس خاندان نسل کشی، وحشیانہ بمباری، عمارتوں اور محلوں کی وسیع پیمانے پر تباہی اور جنگ بندی کے معاہدے میں جنگی مجرم نیتن یاہو کی رکاوٹ کے نتیجے میں مارا گیا۔
حماس کے بیان کی تصدیق اسرائیلی فوجی ترجمان ڈینیل ہگاری کےبیان سے بھی ہوتی ہے جنہوں نے تسلیم کیا تھا کہ فوج بیباس خاندان کی غزہ میں اسیری کے دوران ہلاکت کا علم ہوگیا تھا۔ لیکن عوام کے سامنے اس کا اعلان نہیں کر سکتے تھے۔اسی لئے اسرائیلی فوج ان کی زندہ رہائی کا مطالبہ کرتی رہی۔


































