
دی ہیگ: عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسرائیلی وزیر اعظم پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔ عالمی فوجداری عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ بین الاقوامی قانون کے ماہرین کے مطابق یہ وارنٹ امکانی طور پر نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ و دیگر کو قومی و بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ کر دیں گے۔ اس کے نتیجے میں 13 ماہ سے زائد عرصے سے غزہ میں جاری تنازعہ کے حوالے سے ان کا موقف اور پوزیشن بھی جنگی جرائم میں مطلوب ایک ملزم کے طور پر ہوگی۔


































