
اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری سے بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔ انہوں نےکہا کہ بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیاں، اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا بند کرے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی حکومت نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔


































