Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عراق کی نو منتخب پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس، محمدالحلبوسی ایک بار پھر اسپیکر منتخب

بغداد: عراق کی نئی پارلیمنٹ نے اپنے پہلے اجلاس میں سنی سیاستدان محمدالحلبوسی کو ایک بار پھر اسپیکر منتخب کرلیا۔ 329 رکنی پارلیمنٹ میں 228 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ محمدالحلبوسی کو 200 جبکہ ان کے مخالف محمود المشہدانی کو صرف 14 ووٹ ملے جبکہ 14ووٹ مسترد کردئے گئے۔ اجلاس کے دوران اس وقت بھگدڑ اور افراتفری کی صورتحال پیدا ہوئی جب مشہدانی کی صحت اچانک بگڑگئی اور انہیں اجلاس کی صدارت چھوڑ کر اسپتال لے جانا پڑا۔مشہدانی کی اچانک صحت بگڑنے کے بعد سب سے عمررسیدہ رکن پارلیمان خالد الدراجی نے کی۔ اب پارلیمان نئے صدر کا انتخاب کرے گی جو اکثریتی جماعت کو حکومت سازی کی دعوت دیں گے۔ صدر پارٹی کے حکیم الظلمی اور کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے شخوان عبداللہ کو ڈپٹی اسپیکرز منتخب کرلیا گیا۔ سب سے بڑے بلاک کے رہنما کی حیثیت سے شیعہ مذہبی پیشوا مقتدیٰ الصدرکو نئے وزیراعظم کے انتخاب میں برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular