
لندن : برطانیہ سمیت نو بڑے مغربی ممالک نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کی توسیع کو روکے اور یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کو لگام دے۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ناروے اور نیدرلینڈز کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاریاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے کی صورتحال خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے جبکہ غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کا تشدد بے مثال سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیاں اور فلسطینی علاقوں پر کنٹرول مزید مضبوط بنانے کے اقدامات دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔


































