
رام اللہ : فلسطینی اتھارٹی نے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خارجہ ریاض مالکی نےکہا کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ عدالت نے انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے حق میں فیصلہ دیا۔ انہوں نے اسرائیل سمیت تمام ملکوں سے کہا کہ وہ عبوری اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔ ریاض المالکی نے کہا کہ یہ ایک پابندی پر مبنی قانونی ذمہ داری ہے۔ اب ریاستوں پر واضح قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگ کو روکیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس میں شریک نہیں۔ بین الاقوامی عدالت کا حکم ایک اہم یاد دہانی بھی ہے کہ کوئی ریاست قانون سے بالاتر نہیں۔


































