
بیروت : صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر طائر کے مضافاتی علاقے قنا پر بم برسادئے۔ حملے میں گھروں اور صحت کی دیکھ بھال کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ بمباری سے دس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ ریاق پر بمباری سے پانچ شہری جان سے گئے۔ صیہونی فوج نے بیروت، جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی۔ صیہونی فوج نے بیروت کے علاقے ضاحیہ سے شہریوں کو انخلاء کا نیا حکم جاری کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ پچیس فیصد سے زائد لبنانی علاقے صیہونی فوج کے انخلاء کے حکم کی زد میں ہے۔
اُدھرحزب اللہ نے صیہونی فوج کیخلاف بھرپور جوابی کارروائیاں کی ہیں۔ ایک ہی بار میں دو ہرمیس ڈرون اور مرواکا ٹینک سمیت چار صیہونی فوجی گاڑیوں کو اُڑا دیا۔ تل ابیب کے مضافاتی علاقوں، صفد، حفیہ شہر الجلیل سمیت مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوج کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔ کارروائیوں میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے.


































