
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں دہشت گردی کی انتہا کردی۔ بمباری سے مزید اکیاسی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے اکیاسی فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد اڑتیس ہزار آٹھ سو سے زائد ہوگئی۔اسرائیلی فوج نے النصیرات پر شدید بمباری کی ہے جس میں اڑتالیس فلسطینی شہید ہوئے۔ جنوبی خان یونس پر اسرائیلی فوج مسلسل بمباری کررہی ہے اسرائیلی فوج جان بوجھ کر پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ جس کی وجہ سے زیادہ اموات ہورہی ہیں۔ المواصی پر اسرائیلی فوج کے حملے میں دس بچوں سمیت پندرہ افراد شہید ہوگئے۔ بیت الاحیہ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں سات خواتین اور پانچ بچوں سمیت بیس افراد شہید ہوگئے۔


































