Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، نہتے خواتین و بچوں سمیت مزید 41 فلسطینی شہید

غزہ :غزہ میں صیہونی فوج نے انسانیت سوزی کے نئے ریکارڈ بنادئے۔ صبح سے جاری حملوں میں اکتالیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے شمالی اور وسطی غزہ میں وحشیانہ حملے کئے جس میں گیارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ابو دلال خاندان کے سات افراد شہید ہوئے۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں چار افراد مارے گئے۔صیہونی فوج کے حملوں میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق شمالی غزہ پر اسرائیلی فوج کے آٹھ روزہ محاصرے کے دوران دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ کئی لاشیں ملبے تلے دبی ہیں جنہیں نکالنے والا کوئی نہیں ہے۔
صیہونی فوج ریسکیو ٹیموں کو علاقے میں رسائی نہیں دے رہی ہے۔ صیہونی فوج نے جبالیہ میں ہر قسم کی آمدورفت بند کرکے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں چھتیس فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular