Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی درندگی، مزید 180 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم ایک سو پندرہ روز سے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں بمباری سے مزید ایک سو اسی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو رفح کی جانب دھکیل رہی ہے۔ خان یونس میں شدید جنگ جاری ہے۔حماس کی کارروائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ الجہاد اور القدس بریگیڈ نے بھی متعدد علاقوں پر حملے کیے ہیں جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے مزید چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ غزہ میں شکست سے خوفزدہ اسرائیلی فوج نے نہتے افراد کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ بارودی مواد سے شہریوں سمیت عمارتوں کو تباہ کرنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد بھی غزہ میں قتل عام جاری ہے اور مزید ایک سو اسی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے چھبیس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular