
غزہ :غزہ میں صیہونی فوج کی صبح سے جاری کارروائیوں میں مزید پینتالیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خان یونس میں متعدد فضائی حملوں میں بچوں سمیت مزید دس فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبالیہ کیمپ میں کھانے کی لائن میں لگے فلسطینیوں پر بمباری سے تیرہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ جبکہ دس دن سے محصور جبالیہ میں ملبے سے بارہ افراد کی لاشیں بھی ملیں ہیں۔ شہدا کی مجموعی تعداد بیالیس ہزار دو سو نواسی ہوگئی۔ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں صیہونی فوج نے آٹھ گھنٹے طویل محاصرہ کیا، بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبکہ جنین میں بھی دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔


































