Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکی ریاست وسکونسن میں گھر سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

واشنگٹن: امریکی ریاست وسکونسن میں گھر سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، حکام کے مطابق پانچوں افراد کو قتل کیا گیا۔
لاشیں ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی سے ملی ہیں، علاقے میں رہائش پذیر لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس کےمطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد بالغ ہیں، مرنےوالوں میں چار مرد اور ایک عورت شامل ہے، پانچوں افراد کو قتل کیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔ امریکہ کی آبادی دنیا کے پانچ فی صد کے برابر ہے تاہم اس ملک میں مسلح حملوں کے ذریعے اجتماعی قتل کا ارتکاب کرنے والوں کا تناسب دنیا میں اکتیس فی صد کے برابر ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular