
صنعا: یمنی فوج نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر اسرائیل کے اندر تک کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیٰ سریع نے کہا کہ یمنی فورسز نے صیہونی علاقے میں کافی اندر تک جا کے کروز میزائلوں سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کروز میزائل اسرائیلی فوجی ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ یمنی فوج نے اپنے اس کروز میزائل حملے کا دورانیہ ظاہر نہیں کیا ہے۔ نہ ہی ابھی تک اس بارے میں یہ معلوم ہو سکا ہے کہ اسرائیلی فوج کا کوئی نقصان ہوا یا نہیں۔


































