
تل ابیب: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج ریزرو اہلکاروں پر مبنی ہے اور یہ طویل جنگوں کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے نیتن یاہو حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ مستقل جنگ بندی کا معاہدہ کرے اور اسرائیلی اسیران کو واپس لائے۔ادھر سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے نیتن یاہو حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیلی حکومت خسارے میں ہے اور فیصلے کرنے سے قاصر ہے۔انہوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں بستیوں کو خالی کرنے کا فیصلہ پراسرار قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کی گھبراہٹ سے نقصان پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اسٹریٹجک منصوبہ بندی ۔ تیاری اور ان اہداف کو سمجھے بغیر کام کرتی ہے جو جنگ کے خاتمے کی ضرورت ہے۔
پارلیمنٹ کے رکن اور ریزرو کرنل شیرون نیر نے نشاندہی کی ہے کہ نہ صرف اسرائیل نے شمالی علاقوں کو کھو دیا ہے، بلکہ وہاں کے باشندوں کا اسرائیلی حکومت پر سے اعتماد ختم ہو گیا ہے۔


































