
تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایران سے معاہدے پر دستخط ہونے کا دعویٰ کردیا۔ایران نے دعویٰ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے وقت کا تعین فی الحال نہیں ہوا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہےکہ دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز سب کے لیے کھل جائے گی۔ جب سکون ہو جائے گا تو مناسب وقت پر جا کر ایٹمی مواد کی باقیات حاصل کرلیں گے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے وقت کا تعین فی الحال نہیں ہوا۔ اگلے دو روز میں جنیوا جانے کا کوئی پروگرام بھی نہیں ہے۔ تہران امریکا کے ساتھ سفارتی عمل کے نتائج کے بارے میں بدستور محتاط اور شکوک کا شکار ہے، کیونکہ واشنگٹن ماضی میں اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔


































