
بیروت : حزب اللہ نے معاہدے کو لبنان کی خود مختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔ حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اس معاہدے سے وہ دن دور نہیں جب لبنانی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کردیا جائیگا۔ اسرائیلی انخلا کو مزاحمتی گروپوں کو غیر مسلح کرنے سے مشروط کرنا خطرناک ہے۔ سہہ فریقی فریم ورک معاہدہ لبنانیوں کیلئے ملکی خودمختاری سے دستبردار ہونا ہے۔ سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نےکہا کہ امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد سہہ فریقی فریم ورک معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں، اس معاہدے کے بجائے ایران امریکا ڈیل کے تحت ہوئے معاہدے پر عمل ہونا چاہیے۔


































