طالبان جنگ و خونریزی کا سلسلہ ترک کریں تاکہ سب امن سے رہ سکیں
کابل(نیوز ڈیسک) افغان صدراشرف غنی نے ایک بار پھر طالبان کے ساتھ امن مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، اشرف غنی نے غزنی کے عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ اجلاس میں طالبان کے حملوں اور عوام کے قتل عام کو انسانیت سوز اور اسلام مخالف جرائم سے تعبیر کیا اور کہا کہ امن ایک الہی امر ہے اور افغان حکومت اس کی پابند ہے ،عوام جنگ سے تھک چکے ہیں اور اپنے ملک میں جنگ کے خاتمے اور امن و سلامتی کے خواہاں ہیں، اشرف غنی نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ و خونریزی کا سلسلہ ختم کریں تاکہ عوام پورے امن و سکون اور بغیر کسی تشویش کے زندگی گزار سکیں


































