Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی مفلوج

دبئی : متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ،ملک میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
متحدہ عرب امارات میں حکام نے شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، درجنوں میٹرو سٹیشنز اور انڈرپاس پانی سے بھر گئے۔
دبئی کی سب سے اہم شاہراہ شیخ زاید روڈ کے متعدد حصے بند کردیے گئے، کئی گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
بارش کے باعث فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہوا، سینکڑوں فلائٹس تاخیر کا شکار ہونے کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے ، الکوا کے علاقے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جبکہ راس الخمیہ میں ایک شہری ریلے میں بہہ گیا۔
آسمانی بجلی گرنے اور اولے پڑنے کی پیش گوئی کے باعث اماراتی حکام نے نئی ایڈوائزری جاری کردی، جس میں عوام کو غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اماراتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہے، غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار بھی متاثر ہوئے ہیں، تعلیمی اداروں میں تعطیل اور آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ خراب موسم نے خلیجی جزیرہ کے دیگر مقامات کو متاثر کیا، بشمول عمان، جہاں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ایشین چیمپئنز لیگ فٹبال کا سیمی فائنل متحدہ عرب امارات کے العین اور سعودی ٹیم الہلال کے درمیان العین میں ہونے والا تھا جسے موسم کی خرابی کی وجہ سے 24 گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular