فائرنگ سے کیپٹن اور سپاہی شہید، 2اہلکار زخمی،ایک دہشت گرد ہلاک
وانا(نیوز ڈیسک) وزیرستان میں دہشت گردوں نے پھر سراٹھالیا، فائرنگ سے کیپٹن اور سپاہی شہید جب کہ دو اہلکار زخمی ہو گئے ، دہشت گردوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گیروم کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جب کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ کا بھی خاتمہ کر دیا گیا۔


































