
تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کو جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔


































