Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

تہران : طالبان وزیر خارجہ کی جہادی رہنما اسما‏عیل خان اور کمانڈر احمد مسعود سے ملاقات، واپسی کی اپیل

تہران : طالبان وزیرخارجہ امیر خان متقی نے تہران میں معروف جہادی رہنما اسما‏عیل خان اور معروف کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود سے ملاقات کی اور ان سے افغانستان واپسی کی اپیل کردی طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ امیر خان متقی نے اسما‏عیل خان اور احمد مسعود دونوں کو اطمینان دلایا ہے کہ وہ کسی بھی تشویش اور پریشانی کے بغیر وطن واپس آجائیں۔ انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اسماعیل خان اور احمد مسعود دونوں طالبان مخالف رہنما شمار ہوتے ہیں۔ امیر خان متقی ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دوروزہ دورے پر اتوار کو تہران پہنچے تھے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا کہ تہران مختلف افغان دھڑوں کا میزبان ہے، اور ہمیں امید ہے کہ ان ملاقاتوں کا افغان عوام کے لیے اچھا نتیجہ برآمد ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular