Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

تین برس گزر گئے سانحہ سیہون کے متاثرین کو انصاف نہ مل سکا

سانحہ سیہون، سانحہ شکارپور، سانحہ جیکب آباد سمیت دیگر سانحات میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے،علامہ ناظر تقوی
سانحہ سیہون سمیت دیگر قومی سانحات میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نھیں کی گئی اور نا ہی شہدا کے لواحقین کو انصاف ملا،علامہ سید تقی شاہ نقوی
سیہون (نیوز ڈیسک) سانحہ درگاہ لال شہباز قلندرؒ کے شہدا کی تیسری برسی اور شہدائے مدافعان حرم کے چہلم کی مناسبت سے سیہون شریف میں جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ سانحہ درگاہ لال شہباز قلندرؒ میں ملوث تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی بنیادی وجہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کا ناہونا ہے،علامہ ناظر تقوی نے مطالبہ کیا کہ سانحہ سیہون، سانحہ شکارپور، سانحہ جیکب آباد سمیت دیگر سانحات میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے،انھوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل نے پوری دنیا کے امن کو داؤ پر لگا رکھا ہے، علامہ سید تقی شاہ نقوی کا کہنا تھا کہ سانحہ سیہون سمیت دیگر قومی سانحات میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نھیں کی گئی اور نا ہی شہدا کے لواحقین کو انصاف ملا، سندھ کی سرزمین پر کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular