Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عراق کی میزبانی میں سعودی عرب سے مذاکرات جاری رہیں گے، ایران

تہران : ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان آئندہ دور کے مذاکرات بھی عراق کی میزبانی میں انجام پائیں گے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عراق کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ایجنڈے میں ہے اور دونوں ملکوں کے اختلافی موضوعات کے باوجود مصلحت کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار روابط کے قیام کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ لبنان کے بارے میں بیرونی فریق اس ملک میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے، سب کو ہی تمام ملکوں اور قوموں کی مقامی حکومتوں کا احترام کرنا چاہئے انہوں نے جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کے دورہ ویانا اور ایران کے سینیئر مذاکرات کار سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کا دورہ ویانا کوریا کے حکام کی پہل کی بنیاد پر انجام پایا ہے اور اس ملک پر ایران کے واجب الادا قرضوں کا ویانا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے سعودی وفد کے دورہ ویانا کے بارے میں کہا کہ ویانا میں مختلف وفود کی آمد و رفت جاری ہے اور ماضی میں بھی اس طرح کے وفود کے دورے ہوتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular