
کابل :عالمی برادری کادباؤ کام کرگیا۔ طالبان نے مارچ سے ملک بھر میں لڑکیوں کے تمام اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گرلز اسکول کھولنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔21 مارچ کو افغانستان کے نئے سال کے موقع پر لڑکیوں کے اسکول اور کالجز کھول دیئے جائیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ طالبان لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں لیکن مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے۔علیحدہ عمارتوں کے انتظامات اور نصاب میں تبدیلی کے باعث لڑکیوں کے اسکول کھولنے میں کچھ وقت لگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک میں مخلوط تعلیم کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔


































