
اگر بچے آپس میں لڑیں تو ان چیزوں کا خیال رکھیں۔
جہاں تک ہوسکےان کی ہر چھوٹی لڑائی میں دخالت نہ کریں۔ انہیں خود حل کرنے یا اپنا دفاع کرنے دیں۔ ہاں اگر مار پیٹ پر آجائیں تو روکنے کیلئے دخالت کرسکتے ہیں۔
آپ کے پاس شکایت لے کر آئیں تو کسی ایک کو قصوروار نہ ٹہرائیں۔ نیوٹرل رہ کر مسئلہ سلجھائیں۔
انہیں پر سکون کرنے کے لئے دونوں سے باری باری سنیں کہ کیا ہوا۔ (ایک کی مکمل سنیں پھر دوسرے کو بولنے کی اجازت دیں۔)
اگر کچھ حل بتا کر مسئلہ ختم ہوسکتا ہے تو حل بتائیں۔
اگر خوامخواہ میں لڑ رہے ہیں تو دونوں کو کچھ دیر کے لئے الگ کردیں۔ (آپ اس کمرے میں جائیں اور آپ ادھر باورچی خانے میں ہی رہیں۔)


































