اغوا، افراتفری، قتل عام، ضرورت کی چیزوں کو ذخیرہ کرنے کا الزام
دمشق(نیوز ڈیسک) شام کے صوبہ حسکہ میں عوام نے کرد سیرین ڈیموکریٹک فورس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے،سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر آئے اور انہوں نے لوگوں کے اغوا، افراتفری، قتل عام، ضرورت کی چیزوں کو ذخیرہ کرنے اور ڈیموکریٹک آرمی کے اہلکاروں کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ،ادھر روسی فوج نے الحسکہ صوبے کے شہر المالکیہ میں فوجی چھاونی بنا لی ہے۔


































