
عفرین : شمالی شام کے صوبے حلب کے عفرین شہر پر امریکا کے حامی کردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا ۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر داعش نے کردوں کے زیرانتظام غویران جیل پر حملہ کرکے ساتھیوں کو آزاد کرالیا ۔خودکش بمبار نے جیل کے داخلی دروازے پر بارود سے بھری کار ٹکرادی ۔ کچھ دور ایک اور دھماکا ہوا۔ جس کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے کرد سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور اپنے کئی قدیوں کو چھڑالیا۔


































